• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 23اور 24فروری کو ہونے والی کیفی اعظمی کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعلامیہ میں اس بات کا اعلان کیا گیاہے کہ ناگزیر وجوہات کی بناپر کیفی اعظمی کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس پر خودکش حملہ کے بعدبھارت سے کانفرنس میں شرکت کیلئےآنے والے مہمان شبانہ اعظمی اور انکے شوہر جاوید اخترکانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین