• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مغرب سے زیادہ اظہاررائے کی آزادی ہے، فواد

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے دورے کے موقع پر اسلام آباد کو سیل کرنے کی خبریں غلط ہیں‘صرف ریڈزون کی سکیورٹی کو بڑھایاگیاہے‘پاکستان میں مغرب سے زیادہ اظہار رائے کی آزادی ہے‘کارروائی صرف ان لوگوں کے خلاف ہو گی جو سوشل میڈیا پر نفرت یا انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر حکومت کے کریک ڈائون کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے معاملے میں پاکستان مغرب سے کہیں آگے ہے‘ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر تازہ ʼکریک ڈاؤن کا مقصد ریاست کی جانب سے روایتی اور غیر روایتی میڈیا پر پاپندیاں سخت کرنے کی کوشش ہے۔وفاقی وزیر نے ʼوکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ایک امریکی شہری لندن کے مختلف سفارت خانوں کے چکر لگا رہا ہے۔اسی طرح ان کے بقول پاکستان کو بھی اپنی سیکورٹی اور سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے اور اس معاملے پر امریکا اور پاکستان زیادہ مختلف نہیں۔ دریں اثناءاسلام آباد میں ’عرب نیوز‘ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر کا کہناتھاکہ سعودی عرب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان لا رہا ہے۔
تازہ ترین