• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ون مہر ریاض ہراج نے آڈیٹرز سے اسائمنٹس واپس لینے کا کام شروع کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ون مہر ریاض ہراج نے آڈیٹرز سے اسائمنٹس واپس لینے کا کام شروع کردیا ہے،3دنوں کے دوران آڈیٹرز شہباز مگسی اور سلمان سے ان کی اسائمنٹ لیکر سینئر آڈیٹرز کو دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ سابق ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر مزمل غوری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے برعکس جونئیرز آڈیٹرز کو ان کے پسند کے ڈیپارٹمنٹ دے دیئے جبکہ سینئر آڈیٹرز کو نظر انداز کردیا، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر مہر ریاض ہراج نے چارج سنبھالنے کے بعد انتظامی امور پر گرفت بڑھانا شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین