• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پرنسپل روڈ پر مہر آ باد کے علاقے میں آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے جمعہ کے روز تجا وزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اپریشن جاری رکھا۔آئی جے پرنسپل روڈ پر مہر آ باد کے علاقے میں سی ڈی اے کی اراضی پر تعمیر کئے گئے 30کمرے ، چھ شیڈ ،سپیئر پارٹس کی چھ دکانیں اور ایک شیڈ میں بنی سپیئر پارٹس کی دکان مسمار کی گئی ۔سیکٹر جی ٹین اور جی الیون کے راونڈ ابائوٹ پر بنائے گئےمچھلی کے عارضی سٹالز کو بھی ختم کیا گیا۔دریں اثناء کھنہ پل سے ریڑھیوں اور سٹالز کو ہٹا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین