• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

72 سالہ ڈاکٹر کے پر اسرار قتل کی تفتیش نتیجہ خیزمرحلے میں داخل نہ ہو سکی

اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف ٹین فور میںپر اسرار طریقے سے موت کے گھاٹاتارے گئے 72سالہ ڈاکٹر سعید اقبال کے قتل کی تفتیش تین ہفتہ بعد بھی نتیجہ خیز مرحلے میں داخل نہ ہو سکی۔ لواحقین کی طرف سے تحفظات سامنے آنے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار نے تفتیش انوسٹی گیشن ونگ میں منتقل کر دی ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول اپنی دوسری بیوی 46 سالہ عطیہ اسلام کے ساتھ رہائش پذیر تھا مقتول نے 2011میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور 2012میں واپڈا کی گریڈ18کی افسر سے شادی کر لی تھی۔وقوعہ کی رات دونوں میاں بیوی الگ الگ کمروں میں تھے نعش اس کے اپنے بیڈپر پڑی تھی جس کے ہاتھ پائوں آزار بند سے بندھے ہوئےتھے جبکہ منہ میں بھی کپڑا ٹھونسا ہوا تھا چھاتی سے خون بہہ رہا تھا مقتول کا ایک بیٹا اسی شہر میں مقیم ہے جبکہ دوسرے بیرون ملک رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیش پہلے تو ڈکیتی کے گرد گھومتی رہی مگر بعد میں اس کا فوکس جائیداد کے تنازعہ کی طرف منتقل ہو گیا۔ ایس پی صدر سرکل ملک نعیم اقبال کا کہنا ہےکہ پولیس اس اندھے قتل کوجلد بے نقاب کر دے گی۔
تازہ ترین