• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں علاقائی زبانوں کو معدومی کا خطرہ

مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں میلہ سجایا گیا جہاں مقررین کا کہنا تھا کہ صوبوں کو مادری زبانوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ قومی زبان کی اہمیت اپنی جگہ ہے کیونکہ جذبات کااظہار مادری زبان میں زیادہ بہتر کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبیں علاقائی زبانوں کو فروغ دیں۔

یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بولی جانے والی 27 علاقائی زبانوں کو معدومی کا خطرہ ہے ۔

اس موقع پر پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں سے متعلق کتابیں بھی رکھی گئی تھیں۔

تازہ ترین