• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ہوش کھوبیٹھا

بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ہوش کھوبیٹھا،پلوامہ حملے کا ذمہ دار 12 سال قبل مرنے والے فرد کو قر ار دے دیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا پاکستان کو ایک بار پھر بدنام کرنے کے لئے بہت دوڑ کی کوڑی لے آیا اور اپنی رپورٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کر ڈالا۔

بھارتی اخبار نے لال مسجد آپریشن میں2007ء میں مارے جانے والے عبدالرشید غازی جیش محمد اہم کمانڈر قرار دے کر اسے پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے پلوامہ حملے کے اصل ذمہ دار عبدالرشید غازی کی رہائش گاہ معلوم کرلی ہے۔

بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ عبدالرشید غازی اب بھی کشمیر ویلی میں موجود ہے اور اس ہی نے عادل ڈار کو خودکش حملے کے لئے تیار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا اس سے قبل پلوامہ حملے کے مبینہ حملہ آور عادل ڈار کا تعلق پہلے جیش محمد سے جوڑا مگر اس کا تعلق کشمیری تنظیم حزب المجاہدین سے سامنے آچکا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین