• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوس آف لارڈز میں جلیانوالہ سانحہ پر بحث کل ہوگی

لیڈز (پ ر) برطانوی ہائوس آف لارڈز میں جلیانوالہ سانحہ پر بحث منگل19فروری کو ہوگی ہائوس آف لارڈز کے 9ارکان نے بحث میں حصہ لینے اور اظہار خیال کرنے کیلئے کہہ دیا۔ بحث کا آغاز لارڈ میگھنڈ ڈیسائی اور لارڈ راج لوومبا کریں گے۔ جلیانوالہ باغ سانحہ تقریبات کمیٹی لیڈز بریڈ فورڈ کے اجلاس میں پرویز فتح، جگتار سہوتا، لالہ محمد یونس اور سرندر کوراجپال نے ہائوس آف لارڈز میں برطانوی نو آبادیاتی دور میں اس خونی سانحہ پر معافی مانگنے اور آج کے دور میں ہونے والے جلیانوالہ باغ سانحات اور مسلط جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ہائوس آ ف کامن میں بھی بحث کے آغاز کا مطالبہ کیا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ جلیانوالہ باغ سانحہ برطانوی سامراج کے کردار پر سیاہ دھبا ہے اور جو قومیں اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتی وہ مستقبل کی معمار نہیں بن سکتیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ اگر برطانوی حکومت14افراد کی ہلاکت پر آئرلینڈ کی حکومت سے معذرت کرسکتی ہے تو1600 انسانوں کی وحشت ناک شہادت پر کیوں نہیں مانگ رہی۔ رہنمائوں نے کہا کہ جلیانوالہ باغ سانحہ پر برطانوی حکومت کی معافی تک عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم جاری رہے گی۔
تازہ ترین