• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد پاکستان میں اہم مصروفیات کے بعد آج بھارت روانہ ہونگے

اسلام آباد (حنیف خالد) سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان آج ایوان صدر اسلام آباد میں انتہائی اہم مصروفیات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ بھارتی دورے پر روانہ ہو جائینگے جہاں انکی بھارتی وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرکاری طور پر بتایا کہ سعودی کرائون پرنس و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان عوامی جمہوریہ چین کے انتہائی اہم دورے پر جمعرات کو بیجنگ پہنچیں گے اور جمعہ کی شام واپس چلے جائینگے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو ایوان وزیراعظم میں عشائیہ کے دوران سعودی کرائون پرنس کو سی پیک کا تیسرا پارٹنر بننے کی پیشکش کی۔ چین سعودی عرب سے خام تیل خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ اسکے بعد انڈیا‘ جاپان‘ جنوبی کوریا کے نام آتے ہیں۔
تازہ ترین