• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع

نئی دہلی(کے پی آئی) پلوامہ حملے بعد سوشل میڈیا صارفین کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ۔ ایک بھارتی پروفیسر کو معطل جبکہ کشمیری طالبہ سمیت نصف درجن کشمیری طلبہ کو تعلیمی اداروں سے معطل کر دیا گیا ۔ ادھر اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے پکڑبڑا تھانہ علاقے واقع ایم آئی ٹی کالج میں فارمیسی کے طالبعلم پر سوشل میڈیا میں پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طلباء تنظیموں کے کارکنوں تشدد کا نشانہ بنایا اور دیگر کشمیری لڑکوں کو لہولہان کردیاگیا، اترپردیش کے شہر علیگڑھ میں مشتعل لوگوں نے پرانے شہر کے کئی بازار بند کراتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے لگائے ،علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اے ایم یو میں پڑھنے والے کشمیری طالب علم وسیم حلال کو اے ایم یو انتظامیہ نے معطل کر کے یونیورسٹی احاطے میں اس کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔

تازہ ترین