• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ فائونڈیشن نے جی 14میں کام شروع کر دیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نے نئے ڈی جی وسیم حیات باجوہ کی ہدایت پر سیکٹر جی 14میں ڈوپلمنٹ کا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے جو ٹھیکیدار اور فائونڈیشن کے تنازع کی وجہ سے بند تھا۔ یہ سیکٹر 2004ء میں کھولا گیا تھا جہاں 15سال سے ڈیویلپمنٹ نہیں کی گئی تھی۔ یہاں ڈیویلپمنٹ کا ٹھیکہ اگست 2012ء میں 1499ملین روپے میں دیا گیا تھا اور 2سال میں کام مکمل ہونا تھا۔ اب تک ٹھیکیدار کو 1146ملین روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔ جی 14تھری کیلئے بجلی کا ڈیمانڈ نوٹ جمع ہونے کے بعد آئیسکو نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ جی 14کا ڈیمانڈ نوٹ ابھی جمع نہیں کرایا گیا۔ گیس فراہمی کیلئے سروے بھی شروع نہیں کیا گیا۔ سڑکوں کی تعمیر کا کام باقی ہے۔ الاٹیوں نے وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ اور ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن سے ترقیاتی کام جلداز جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین