• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا سیکٹر سی15میں ترقیاتی کام فوری شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر سی پندرہ میں ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین عامر علی احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ رواں ہفتے مشینری موبلائز کر دی جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سیکٹر سی 15میں میجر اور سروس روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ 40کروڑ روپے میں دیا جا چکا ہے لیکن قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے کام شروع نہیں کیا جا سکا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اراضی کا قبضہ لیکر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ سیکٹر سی پندرہ میں بی یو پی ایوارڈ 2016ء میں دیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے ریویو کیسز کی سماعت کرکے 230نئے نام شامل کر دیئے ہیں حالانکہ سی ڈی اے آرڈیننس کے تحت ڈی سی صرف ریویو میں غلطی کی درستگی کے مجاز ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل طارق جاوید اور تحصیلدار عامر حیات اولکھ ڈائریکٹر لینڈو بحالیات توقیر نواز نے وضاحت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بی یو پی ایوارڈ کے وقت یہ سرٹیفکیٹ دیا جا چکا ہے کہ ایوارڈ میں شامل ناموں کے علاوہ کوئی مکان نہیں تو پھر اب کیسے نئے مکان پیدا ہو گئے۔ ریویو کی آڑ میں نئے نام شامل کرنے کے اس اسکینڈل کا نیب اور ایف آئی اے کسی بھی وقت نوٹس لے سکتے ہیں۔
تازہ ترین