• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل کی دو نئی ایپس

گوگل نے سماعت سے محروم افراد کے لیے دو نئی ایپس متعارف کروائی ہیں ۔یہ ایپس اینڈ رائڈ فون کے لیے تیار کی گئی ہیں ۔ان ایپس کا نام ’’لائیو ٹرانسکرائب اور سائونڈ ایمپلی فائر ‘‘ ہے ۔جن کی بدولت سماعت سے محروم افراد مدد لے سکتے ہیں ۔ٹرانسکرائب ہرلمحے کا ٹیکسٹ ا سکرین پرد کھاتی رہتی ہے جسے پڑھ کر سمجھا جاسکتا ہے ۔سائونڈ ایمپلی فائر کا کام تھوڑا مختلف ہے ۔یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ کار آمد ہے جو کم سنتے ہیں ۔اس ایپ کے ذریعے ہیڈ فون میں آواز کو بڑھا کر سنا جا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ دونوں اپیس پلے اسٹور میں موجود ہیں۔دوسری جانب لائیو ٹرانسکرائب کا بی ٹاورژن بھی لانچ کیا جارہاہے۔ ٹرانسکرائب کے ذریعے آپ دنیا کی 70 زبانوں میں متن پڑھ سکتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لائیو ٹرانسکرائب ایپ کو استعمال کرنا بہت آسان ہے ۔ اسے استعمال کرنے کے لیے انٹر نیٹ ،ڈیٹا اور وائی فائی کی ضرورت ہوگی ۔جیسے ہی اس فون کو کوئی آواز سنائی دے گی یہ فوراً سے حرکت کے کر صارف کو خبردار کردے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین