• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی ہم منصب نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے سعودی وفد کی سربراہی کی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کا اس حوالے کہنا ہے کہ آئل ریفائنری کے قیام کے بعد پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو درآمدی بل میں بچت ہوگی، سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پاکستان میں اقتصادی استحکام کی وجہ سےروزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔

اس سلسلے میں پاکستان کے وزیرپیٹرولیم اور ان کے سعودی ہم منصب نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

تازہ ترین