• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی شاہ محمود سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے ملاقات کی ہے۔

دونوں کے درمیان پلوامہ کے معاملے پر ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے جا الزامات اور خطے کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے، بد امنی اور ہیجان انگیزی کسی کے مفاد میں نہیں، اس صورت حال کا سنجیدگی سے بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں نے تمام صورت حال سے بذریعہ خط سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا ہے۔

تازہ ترین