• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :برفیلے میدان میں بمپر بال گیم کا انعقاد

بچپن میں واٹر بالز یا واٹر بال سے کھیلنا ہر بچے کا ہی پسندیدہ مشغلہ رہا ہوتا ہے تاہم اگر واٹر بالز میں بیٹھ کر یہ کھیل کھیلنا ہو تو یہ نہ صرف مشکل ہو گا بلکہ نہایت انوکھا بھی ہو گا۔


جی ہاں اسی نوعیت کا ایک انوکھامقابلہ چین کے صوبے Jilinکے گاؤں Erheمیں منعقد کیا گیا جس میں منچلے نوجوانوں نے برف سے ڈھلے میدان پر ہو ا بھری بڑی بڑی بالز میں بند ہو کرایک دوسرے کو ٹکریں مارت دکھائی دیئے ۔

بمپر بال نامی اس دلچسپ مقابلے کے دوران نوجوان ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے آگے بڑھنے اور جیت کی کوشش میں مصروف دکھائی دئیے جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے۔

واضح رہے بمپر بال نامی اس کھیل میں کھلاڑی ہوا سے بھری گیند میں بند ہوکر فٹبال پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین