• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن ٹرین منصوبےکی زد میں آنیوالے گراؤنڈ زکی بحالی کا حکم

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والے یونیورسٹی گراؤنڈز،جی سی کالج گراؤنڈ اور چوبرجی پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین منصوبہ کاملبہ یو نیو ر سٹی گراؤنڈز میں رکھا گیا ہے ، عدالتی احکامات کے باوجود گر ؤنڈز بحال نہیں ہوئے ۔ عدالت نے گراؤنڈز اور چوبرجی پارک کو 22 فر و ر ی تک اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈی ایم ڈی واسا کو آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ سمیت طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین