• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ثقافت نے پختون شعراء ادباء کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے ‘سکندر شیرپائو

پشاور (نمائندہ خصوصی )سابق سینئرصوبائی وزیراور قومی وطن پارٹی کے رہنماء سکندر حیات خان شیر پائونے حیات شہید ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب زرین پریشان کی عیادت کرتے ہوئے محکمہ ثقافتخیبر پختونخوا کی پشتو زبان کے شعرا،ادبا اور دانشوروں کے ساتھ معتصبانہ رویہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ برائے نام ادارہ رہ گیا ہے جس نے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر پختون شعرا،ادبا اور دانشوروں کے ساتھ امتیازی رویہ روا رکھا ہوا ہے۔انھوں نے زرین پریشان کی پشتو ادب کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ موصوف کی ادبی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور ضمن میں محکمہ ثقافتکی مجرمانہ غفلت اس بات کی دلیل ہے کہ ابھی تک سرکاری طور پر کسی عہدیدار موصوف کی مالی امداد تو درکنار ان کی عیادت تک کیلئے تکلیف گواراہ نہیں کی جوکہ پختون قوم اور شعراء و دانشوروں کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے۔انھوں نے کہا کہ یاد رہے کہ اس قبل بھی پختون شعراء اکمل لیونئی اور عمردراز مروت انتہائی کسمپر سی کی حالت میں سرکاری عہدیداروں اور خصوصاً محکمہ ثقافتکی نظروں سے اوجھل رہے جس کی قومی وطن پارٹی پرزور مزمت کرتے ہوئے حکومت کو یاد دلاتی ہے کہ پختونوں کی مینڈیٹ پر اسلام آباد تک پہنچنے والے لوگ پختونوں کے دکھوں کو بھول کر ان کے مینڈیٹ کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔
تازہ ترین