پشاور ( نیوزڈیسک )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) کوہاٹ نواب سمیر حسین لغاری کی قیادت میںضلع کی مختلف روٹس پر 206 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 165 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور ان سے 98,000 روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ علاوہ ازیں 20 گاڑیوں کودستاویزات ،فیٹنس سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی ، زائد سواریاں بٹھانے اورآگ بجھانے والے آلات کی عدم تنصیب کے باعث تحویل میں لی گئیں۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے دوران سواریوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میںآگاہی مہم بھی چلائی گئی۔