• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو انگریزی

جوش نے پاکستان میں ایک وزیر کو اردو میں خط لکھا، لیکن اس کا جواب انہوں نے انگریزی میں ارسال کیا۔ جواب الجواب میں جوشؔ نے انہیں لکھا:

'’’جناب والا، میں نے تو آپ کو اپنا مادری زبان میں خط لکھا تھا ، لیکن آپ نے اس کا جواب اپنی پدری زبان میں تحریر فرمایا ہے ۔

……٭٭……

جوش و فیض

یہ توسب ہی جانتے ہیں کہ فیض احمد فیضؔ کی آواز میں نسوانیت تھی اور جوشؔ ملیح آبادی کی آواز میں کھنک تھی۔جشن ِرانی، لائل پور، کے مشاعرے میں جوشؔ ملیح آبادی اور فیض احمد فیضؔ الگ الگ گروہوں میں بیٹھے تھے ۔ قتیلؔ شفائی مشاعرےمیں شرکت کےلیےآئے تو فیضؔ صاحب کی طرف جانے لگے۔ جوشؔ صاحب نے آواز دی ۔قتیل ؔ وہاں کہاں جارہے ہو سیدھے مردانے میں چلے آؤ ۔

……٭٭……

جوش اور منموہن تلخؔ

منموہن تلخؔ نے جوش ملیح آبادی کو فون کیا اور کہا:

'’’میں تلخؔ بول رہا ہوں ‘‘۔

جوشؔ صاحب نے جواب دیا:’’ کیاحرج ہے اگر آپ شیریں بولیں‘‘۔

……٭٭……

تازہ ترین