• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پورے نہ ہونے پر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے 50ہزار کسان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

آل انڈیا کسان سبھا کے تحت ریاست بھر کے کسان آج ممبئی کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔

مہاراشٹر کے 50 ہزار کسانوں کا قافلہ آج ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہورہا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ان کے قرضوں میں کمی کی جائے ،انہیں آب پاشی کی سہولتیں اور پنشن فراہم کی جائے۔

مہاراشٹر حکومت کسانوں کے مطالبات اب تک پورے نہیں کرسکی ہے، ناسک سے نکلنے والا قافلہ 27 فروری کو ممبئی پہنچے گا۔

تازہ ترین