• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، دفاع، خارجہ امور کے وفاقی وزرا، وزیر مملکت داخلہ، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن کیس پر اجلاس میں بریفنگ دیں گے اس کے علاوہ  اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامے اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر گفتگو ہوگی جبکہ افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین