• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ PSL پسند کرتے ہیں،کھیل کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، سرفراز

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پچھلے کچھ دن کے اندر ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ان سازشوں کے باوجود پی ایس ایل چلتا رہے گا اور پی ایس ایل کے خلاف سازشیں کیوں ہو رہی ہیں اور پی ایس ایل کا مستقبل کیا ہے میزبان حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پی ایس ایل کے موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے سابق کرکٹر عاقب جاوید اور نوجوان کرکٹر فاسٹ بالر حارث سعود اور پاکستان کے کپتان سرفراز سے کچھ سوالات کیے جس پرسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سب کی کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں اُمید رکھتے ہیں آنے والا پی ایس ایل پاکستان میں ہی ہو۔ اسپورٹس کو اسپورٹس کی حد تک رکھنا ضروری ہے اسے سیاست میں گھسیٹنا نہیں چاہیے پی ایس ایل کو لوگ پسند کرتے ہیں اور آئی پی ایل کے بعد ایک بڑی لیگ میں اُسکا شمار ہوتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ انڈیا پاکستان کے میچز ہوں لیکن اگر انڈیا نہیں چاہتا تو میں سمجھتا ہوں ہمیں بھی اُن کے پیچھے نہیں جانا چاہیے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ کوئی نہ کوئی سازش ضرور ہوگی،کرکٹرفخرزمان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ضرور ہونے چاہیں،سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نجم سیٹھی کو کریڈیٹ دینا چاہوں گا پی ایس ایل کے حوالے سے اتنا بڑا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین