• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ،جعلی نمبرپلیٹ،ٹریفک میں رکاوٹ،متعددگرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے اشتہاری جاوید مراد کو پولیس کے چھاپے سے قبل فرار کرانے والے شخص خادم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ ممتازآباد نے بی سی جی چوک سے فہد رضا، پولیس تھانہ گلگشت نے بوسن روڈ سے شام جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپورپیروالانے عنایت پور سے فرحان اور منظور کو موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا نے پر مقدمات درج کرلئے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے نشتر ہسپتال کے مین گیٹ پر ناشتے کا سٹال لگا کر اور ریڑھیاں لگا کر راستہ بلاک کرنے والے تین افرا محمد علی، محمد سجاد اور عبدالمجید کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس تھانہ کینٹ نے سود کا کاروبار کرنے والے شخص ارشد قریشی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے رینٹ پر گاڑی لے کر خورد بردکرنے والے شخص محمد سعید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے میرج ہالز کے باہر غیر قانونی طور پر پارکنگ سٹینڈ بنانے والے ت3 افراد شہباز، شاہد،منظورکے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کر لیا ۔لیس تھانہ کوتوالی نے ٹریفک پولیس کی نشاندہی پر سڑک پر بکریاں باندھنے اور قالین رکھ کر فروخت کرکے ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والے2 افراد الد اورفضل کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے عدالتی بیلف پر حملہ کرکے ملزم کو چھڑانے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان جاویداورنذر کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو1122 نے زخمی مبین، ظفر، شازیہ، ماجد، ناصر، عمر دراز، رمضان، یونس، عمران، آفتاب، ماجد، منور شامل ہیں جن میں سے مبین اور شازیہ کو نشتر منتقل کردیا۔چائے بناتے ہوئے15سالہ لڑکی بری طرح جھلس گئی ، اللہ شافی چوک کی رہائشی ريحانہ کچن میں چائے بنارہی تھی کہ اچانک ڈوپٹہ کو آگ لگ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کردياگيا جہاں اس کی حالت تشويشناک ہے۔ پرانابہاولپور روڈ پر واقع نجی بنک کا الارم بجنے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ بارش کے باعث بنک میں موجود الارم شارٹ سرکٹ کے باعث بج اٹھا ہے جس پر درستگی کرنے کے بعد الارم بند کر دیا گیا۔ايف آئی اے ملتان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے اشتہاری حسن معاويہ ضيا کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی جلالپورپیروالا نے بینک میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کرنے پر بینک منیجر ظفر حسین کے خلاف پنجاب سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ملتان تھانہ کپ کے علاقے میں واقع چوڑی سرائے بازار میں بجلی کے پول پر سپارکنگ سے گودام اور گلی میں کھڑی گاڑ ی میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا سامان جل گیا گیا۔
تازہ ترین