• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے باوجود 697خواتین اساتذہ کے تبادلے نہ ہو سکے

راولپنڈی (ناصر چشتی‘ خصوصی نمائندہ) 697 اساتذہ کے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر ہونے کے باوجود خواتین اساتذہ کے تبادلے نہ ہو سکے جس پر اُنکی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ متاثرہ ٹیچرز نے بتایا کہ ایک اساتذہ یونین ان تبادلوں کو رکوانے کیلئے ہر حربہ آزما رہی ہے۔ چار ماہ قبل محکمہ تعلیم پنجاب سے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر ہونے والی خواتین اساتذہ کو سیٹیں خالی ہونے کے باوجود ایڈجسٹمنٹ آرڈرز نہیں دیئے جا رہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے راولپنڈی میں شادی ہو کر آنیوالی اساتذہ پریشان ہیں کیونکہ کئی سالوں سے نوکری کی وجہ سے انہیں کئی برسوں سے گھروں سے دور دراز رہنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے رولز ے مطابق شادی کے بعد خواتین کو اُنکے شوہر کے شہر میں تبادلہ کیا جانا چاہئے۔ دوسری طرف پورے پنجاب میں 2013ء کی پالیسی پر عمل ہو گیا ہے اور ہر ضلع میں ایڈجسٹمنٹس کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ اساتذہ کے مطابق تبادلوں کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ اور سروس ٹربیونل سے اپیل بھی خارج ہو چکی۔ اُنہوں نے وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ‘ وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔
تازہ ترین