• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کی محکمہ جنگلات کو 648ایکڑ اراضی واگزار کرانے کی اجازت

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)عدالتی فیصلے کے بعد محکمہ جنگلات پنجاب نے اربو ں روپے مالیت کی 648ایکڑ اراضی کا قبضہ واگزار کرانے کا آغاز کر دیا ۔محکمہ جنگلات نارتھ سرکل راولپنڈی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے محکمہ جنگلات پنجاب کی میرا نلہد تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں واقع 648ایکڑ اراضی کے زیر سماعت مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔عدالت عالیہ نے محکمہ جنگلات راولپنڈی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو اراضی کا قبضہ فوری واگزار کرانے کی اجازت دے دی ۔ذرائع نے بتایاکہ اس موقع پر ناجائز قابضین کی مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی آپریشن میں معاونت کررہی ہے ۔
تازہ ترین