• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرار ہونے کی کوشش کرنے والے جانور کو کیسے پکڑا جائے ؟


جاپان میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے جانوروں کو کیسے پکڑا جائے ؟اسی حوالے سے مقامی پارک میں ایک انوکھی مشق کرائی گئی ۔

دنیا بھر میں بحری ،بری اور فضائی فوجیوں کو دشمن سے نمٹنے کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پر تیارکر نے کیلئے فوجی مشقیں کروائی جاتی ہیں لیکن جاپان کے شہرہینو کے پارک میں فرار ہونے کی کو شش کر نے والے جانوروں کو روکنے کیلئے سالانہ تربیتی مشق کا اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی کا روائی کے دوران عملے کا ایک نقلی بن مانس سے سامنا کر وایا گیا جس کے اندر چھپا شخص فرار کی کوشش کرتارہا۔

اس مشق میں شریک عملے نے ڈنڈوں اور جالی کا استعما ل کر کے پریکٹس کی جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا مجمع لگ گیا۔

تازہ ترین