کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جانے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں این بی پی نے پاکستان کسٹمز کو ابوبکر کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے 9-0سے ہرادیا، سوئی سدرن گیس نے واپڈا کو2-1سے، کے پی کے وائٹ نے پنجاب وائٹ کو5-0سے اور آ رمی نے ریلویز کو2-1سے ہرادیا، ایونٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔