• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام شامل کرنیکا اقدام آئندہ ہفتے چیلنج کرنیکا فیصلہ

لاہور(نیوز ایجنسی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وہ آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔
تازہ ترین