• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ ڈرامہ بھارت کا اپنا رچایا ہوا ہے ، حامد موسوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی اگر حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرواتے تو کسی ابلیسی قوت کو پاکستان پر الزام لگانے کی جرات نہ ہوتی ۔ کالعدم جماعتیں نئے ناموں سے دندناتی پھر رہی ہیں۔ پیدا ہوتے درگور ہو جانے والی بیٹیوں کووجود فاطمہ زہراسے حرمت و رفعت نصیب ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی نگران کونسل کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو روز اول سے بھارتی دہشتگردی و جارحیت کا سامنا ہے۔ پلوامہ ڈرامہ بھی بھارت کا اپنا رچایا ہوا ہے ۔
تازہ ترین