• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشاور کا اجلاس کنٹرولر امتحانات کی کارکردگی کو سراہا

پشاور(نمائندہ جنگ) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشاور کا ایک اہم اجلاس ہفتے کے روز گورنمنٹ ہائی سکول نوتھیہ جدید پشاور میں زیر صدارت ضلع صدر امان اﷲ خان داؤدزئی منعقد ہوا ۔جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی اسد خان ، چاروں ٹاؤنز کے صدور ،جنرل سیکرٹریز اور نائب صدر احمد اﷲ سوریزئی پشاورنے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک مقصود انور کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی صدر نے کہا کہ کنٹرولر نے گزشتہ چاروں امتحانات میں بہترین اور اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے جس سے ضلع بھر کے اساتذہ کرام اور طلباءکے والدین مطمئن ہیں جنہوں نے بغیر کسی دباؤ اور سفارشات کے اپنے فرائص کو پوری دلجمعی اور ایمانداری سے انجام دئیے ہیں ۔
تازہ ترین