• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

محبوبہ مفتی نے پاکستان مخالف بھارتی اینکر کو چپ کرادیا

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نےٹی وی شو میں پاکستان کے خلاف بولنے والے بھارتی اینکر کو چپ کرادیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں، امریکا، چین، روس ، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بھارتی اینکر کے طنز کےجواب میں کہا کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے، تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے، عقل کی بات کریں۔

سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین
تازہ ترین