• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج ہوگا

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2رکنی بنچ دوپہر 12بجے فیصلہ سنائے گا۔

فیصلے کے وقت ہائی کورٹ کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کے اہل کار بھی تعینات ہوں گے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، نوازشریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی ہے۔

تازہ ترین