• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

کراچی کے علاقے لانڈھی میں دس سالہ بچہ مسلم آباد کے نالاے میں گرگیا تھا جس کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔

نیوی کے غوطہ خور بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مشینری کی مدد سے کام کر رہی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر نے امدادی ٹیموں کو اسنارکل بھی فراہم کردیے ہیں تاکہ کام میں آسانی اور تیزی پیدا ہو۔

واضح رہے کہ دس سالہ بچہ ہفتے کے روز شام میں مسلم آباد کے نالے میں ڈوب گیا تھا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین