• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو قانون ، ضابطہ اور طریقہ کار پر عمل کرنا چاہئے ، رحمان ملک

اسلا م آباد ( جنگ نیوز ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے اسلا م آبا دسے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا نیب کو قانون ، ضابطہ اور طریقہ کار پر عمل کرنا چاہئے ، سراج درانی کی گرفتاری قابل افسوس، سشما سوراج کو مدعو کرنے پر او آئی سی سے احتجاج کیا جائے سینیٹ اجلاس میں گزشہ روز اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی سینیٹرز کے خیال سےا تفاق کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات نظام پر حملہ ہیں لیکن کس نے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہے، کس نے نیب کے قانون بنائے ، کس نے قوانین کو بہتر بنانا ہے اور کس نے قوانین کو لاگو کرنا ہے، یہ کام ارکان پارلیمنٹ کا ہی ہے، عوام کا پارلیمان پر بھروسہ اٹھ رہا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو بحال کریں ،اس کے لیے قانون پر عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص پر سندھ میں مقدمہ ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔
تازہ ترین