• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: اٹارنی جنرل انور منصور کی سجاد کریم سے ملاقات

پاکستانی اٹارنی جنرل انور منصور علی خان نے یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی، اکنامک منسٹر عمر حمید اور قونصلر ثاقب رؤف بھی موجود تھے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اس حوالے سے یورپین یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے جڑے قوانین پر صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

قبل ازیں اٹارنی جنرل جب ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی کے آفس پہنچے تو وہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی آمد کی صورت میں ان کا پاکستان کی حکومت سے یہ پہلا رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری اور گرمجوشی کا ایک مسلسل سفر جاری ہے۔ آسیہ بی بی کی قانونی رہائی نے اس تعلق کو مظبوط کیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی کا بھی خیر مقدم کیا۔

تازہ ترین