• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں‘نادہندہ گان سے 20 لاکھ کی ریکوری

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف ، پیسکو مردان 1 ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 19,50000 روپے کی ریکوری کی، جبکہ گھریلو ،کمرشل صارفین سے بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 30,20000 روپے وصول کئے گئے ،37 کنڈے ہٹائے گئے،،تخت بائی ڈویژن کے ٹاسک فورسز نے مستقل منقطع شدہ نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 31170 روپے کی ریکوری کی جبکہ دیگرناددہندہ گان سے 595783 روپے وصول کئے گئے ۔
تازہ ترین