راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فلائٹ لیفٹیننٹ راجہ عاصم ایوب جنہیں صرف25روز بعد تبدیل کردیا گیا تھا کو واپس تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کے طور پر تقرری کا حکم واپس لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے انیتا تراب کیس میں تعین کئے گئے معیار کے برخلاف صرف 25 دنوں میں راجہ عاصم ایوب کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر تبدیل کردیا گیا تھا۔