• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: اساتذہ اسکول میں اسماٹ فونز استعمال نہیں کرسکیں گے

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مراسلے میں متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ سائیلنٹ موڈ میں بھی اسمارٹ فون ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

مراسلے میں اسکول ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی گئی کہ کمروں، لیبارٹریز اور اکیڈمک ایریا میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ اسکول آنے پر تمام اساتذہ سے موبائل فونز جمع کرلئے جائیں اور چھٹی ہونے پر ہی واپس کریں۔

مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کے اسمارٹ فونز کے استعمال سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اس لیے اسکولوں میں صرف ایسے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔

مراسلے میں اسکول ہیڈماسٹرز کو اس حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب بھی سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کرچکا ہے۔

تازہ ترین