لندن (جنگ نیوز )پاکستانی وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان غیر ریاستی عناصر کو خطے کا امن خطرے میں ڈالنے نہیں دیگا، اپنے ایک انٹرویو میں ان کاکہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے لیے نہ تو کوئی دباؤ تھا اور نہ ہی کوئی مجبوری تھی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان غیرریاستی عناصر کو ملک اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے بی بی سی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی حکومت کسی ملیشیا یا کسی جنگجو تنظیم کو ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے ذریعے دہشتگردی کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گی۔ ’اگر کوئی گروپ ایسا کرتا ہے تو پاکستان کی حکومت ان کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔‘انھوں نے کہا ’ہم غیر ریاستی عناصر کو اپنے ملک اور خطے کو اس دہانے پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔