• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں برف باری، پنجاب اور سندھ میں بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی

ملکہ کوہسار مری، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی مقامات پر بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی۔


ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10انچ برف پڑی چکی ہے۔

نتھیاگلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث نہ صرف گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں بلکہ ایبٹ آباد سے نتھیاگلی اور مری جانے والی مرکزی شاہراہ بھی بندہے۔

کالام،مالم جبہ،شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان، اورکرزئی، لوئردیر، مالاکنڈ خیبرپختونخوا کے بالائی مقامات پر بھی برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر،استور سمیت بالائی مقامات پر برفباری سے متعدد مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہے۔

وادی نیلم،وادی لیپہ، وادی گریز سمیت آزادکشمیر کے بالائی مقامات پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں ہوئیں، جس کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی۔

تازہ ترین