• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون، بے دخل کی گئی خاتون ہالا پہنچ گئیں

ہالا(نامہ نگار)جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارکےسفارتی آداب اورانسانیت سوزاقدا مات کے نتیجے میں بھارت سےبےدخل کی گئی خاتون ہالاپہنچ گئیں ۔مسلم لیگی رہنمارانا تصدیق احمد راجپوت کی 78سالہ والدہ گزشتہ ہفتہ اپنےبھائیوں سے ملنے کیلئےبھارت گئی تھیں ویزامیں مدت باقی ہونےکےباوجودبھارتی حکومت کی ہدایت پرانہیں بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیاخاتون کےمطابق پاک فضائیہ کی جانب سے2 بھارتی طیارے گرائے جانےکےبعدبھارت میں مسلمانوں میں انتہاپسندہندوؤں کےمتوقع حملوں کے باعث خوف وہراس قائم ہےخوف کےباعث گھروں سےنکلنےکی اجازت بھی نہیں دی گئی جس کےنتیجےمیں وہ بھائیوں کی جانب سے ملنے والے رشتہ داروں کیلئے روایتی تحائف بھی نہ لا سکیں۔ پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں انہیں سمجھوتہ ایکسپریس کےذریعے بے دخل کردیاگیابھارت سے نکالے گئے تمام پاکستانیوں کو سخت سیکورٹی میں واہگہ بارڈر لاہور پہنچایا گیا ہالا پہنچنے پر خاتون کاگھروالوں اور رشتہ داروں نےاستقبال کیا۔

تازہ ترین