اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سابق چیف آف آرمی چیف پرویز مشرف کے تین نومبر 2007 کے اقدمات پر ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے حوالے سے دائر کی گئی آئینی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے ایک سابق فیصلہ کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل3 رکنی بنچ 7مارچ کو نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔