• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدرفیق کیخلاف حامد خان اور مختاراںمائی کی نظرثانی درخواستیںسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عام انتخابات میںسعد رفیق کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کے حامد خان اورمختاراں مائی کی پنچایت کے حکم پر زیادتی کے معاملے پر نظرثانی کی الگ الگ درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر کردی گئی۔ مختاراں مائی کی درخواست کی سماعت بدھ 6مارچ اورحامدخان کی سماعت جمعرات کوہوگی۔تفصیلات کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 125 لاہورمیں انتخابی عذرداری کے معاملہ پر پی ٹی آئی امیدوار حامد خان کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات کو سماعت کریگا، عام انتخابات میں حلقہ سے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے، حامد خان نے انتخابی نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سعد رفیق کی کامیابی برقرار رکھی تھی،حامد خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دریں اثناء مختار اں مائی گینگ ریپ کیس میں 5 ملزمان کی بریت اور ایک کی سزا میں اضافہ کیلئے مختاراں مائی کی نظرثانی کی درخواست آٹھ سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ بدھ 6 مارچ کو سماعت کریگا۔
تازہ ترین