• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ہاکی میں انتشار، تیر اندازی مقابلے ختم

قومی ہاکی میں انتشار، تیر اندازی مقابلے ختم
قومی تیر اندازی ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر پی او اے کے صدر عارف حسن کے ساتھ لیا گیا گروپ

پاکستان ہاکی میں انتشار آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، پولینڈ نے اپنی ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے تو پی ایچ ایگف مخالف سابق ہاکی اولمپئینز نے اپنی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کی اس حوالے سے خاموشی پر شائقین حیرت زدہ ہیں ٭ قومی تیر انداز چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا نے مردوں اور پاکستان آرمی نے خواتین ٹیم ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی،مردوں کے انفرادی مقابلے میںواپڈا کے عبد الرحمان اور خواتین مین پاکستان آرمی کی سنبل نے پہلی پوزیشن حاصل کی،مقابلوں کے اختتام پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر فریداقبال قریشی نے انعامات تقسیم کئے،چیمپئن شپ میں آرمی، پولیس، جبکہ کسٹمز اور واپڈا نے مردوں اور خواتین ٹیم مقابلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،انفرادی مرد مقابلے میں سیف اللہ آرمی اور محمد ندیم آرمی دوسرے اور تیسرے جبکہ خواتین میں نبیلہ اور ام زہرا دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں ٭بیرٹری ہڈسن یونیورسٹی نے پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پاکستان ڈے کی تقریبات کو شایاں شان ماننے کے لئے چھ روزہ اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں کھیلوں کے پندرہ مختلف مقابلوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بھی شامل ہونگے جس کا مقصد ملک کی 64فیصد یوتھ کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ تعلیمی کی طرف آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس بات کا اعلا ن بیرٹری ہڈسن یونیورسٹی کے رجسٹرار ضوان احمد نے عیسیٰ لیب کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

قومی ہاکی میں انتشار، تیر اندازی مقابلے ختم
کے سی سی اے کے سابق صدر روفیسر اعجاز فاروقی کر کٹ ایونٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

اس موقع پر ان کے ساتھ سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد، سندھ ٹگ آف وار کے عظمت پاشا، جاوید اقبال، سمیت دیگر موجود تھے، 18سے23 مارچ تک چھ روزہ اسپرنگ اسپورٹس فیسٹیول ہوگا یوم پاکستان کے ساتھ کرکٹ فیور کو شامل رکھا جائے۔ایونٹ میں اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول، والی بال ،نیٹ بال، تھرو بال، فٹسال، ٹگ آف وار، فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، اسکریبل، شطرنج،فنسنگ، کراٹے ،جوڈو شامل ہیں٭ آل کراچی شی توریو کراٹے چیمپئن شپ د شی توریوکراٹےسینٹر الحمد اکیڈمی برانچ میں ہوئی۔ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رکن جناب وجاہت تھے جبکہ تقریب کی صدارت پاکستان شی توریو کراٹے ایسو سی ایشن کے بانی و چیف کنٹرولر گرینڈ ماسٹر انوارالحق نے کی چیف جیوری کے فرائض گرینڈ ماسٹر انوارالحق اور سینسی محمد اقبال نے انجام دیے جبکہ سینٹر ریفری کے فرائض سینسی عبید اللہ انوار اور کارنرججز کے فرائض سینسی اسدالحق، طلحہ احسان اور اسداللہ اقبال نے انجام دئیے، کامیاب کھلاڑیوںنواب خان، حفصہ اسد و دیگر کوٹرافیز اور سرٹیفیکیٹ د ئیے گئے٭ کراچی کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ عہدہ میرے لئے کوئی اہمیت نہی رکھتا ۔میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے بغیر عہدے کے کام کررہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جُل کر کراچی کی کرکٹ کو پروان چڑھانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدر ،کے سی سی اے نے کے سی سی اےزون سات’اے‘ ڈویثرن لیگ کی تقسیم تقریب انعامات سے ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔ جمیل احمد ،سابق جوائنٹ سیکریٹری،کے سی سی اے نے دوران خطاب کہا کہ میں کراچی میںکرکٹ کی ترقی و عروج زون کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے سے ہوگا۔

قومی ہاکی میں انتشار، تیر اندازی مقابلے ختم
آل کراچی شی توریو کراٹے چیمپئن شپ کے اختتام پر حفصہ اسد سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے

اختتامی تقریب سے شفیق کاظمی، توصیف صدیقی، شہزاد عالم، محمد رئیس، انتظار احمد، جاوید احمد خان، ریحان صدیقی،لیاقت علی، ایس اے فہیم اور مظہر اعوان نے بھی خطاب کیا۔ فائنل میں ناظم آباد جیم خانہ نے شاہی باغ سی سی کو 70رنز سے شکست دے کر اعزاز برقرار رکھا ٭ انوویٹرز کرکٹ کلب نے رنگون والا سی سی کو 4وکٹوں سے شکست دے دےکر دوسری آل کراچی چیمپئینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا،۔ مہمانِ خصوصی صدر سید کاشف شاہ اور رانا اشفاق نے فاتح ٹیم انووٹٹرز سی سی کے کپتان فرید شاہ کو فاتح ٹرافی رنراپ ٹیم کے کپتان توحید خان کو ٹرافی ا اور کیش ایوارڈ دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین