• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو 4 بار انجائنا ، کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟مریم

لاہور (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔اس حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر کہا کہ والد نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے چار انجائنا کی تکلیف ہوئی ۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تکلیف کا کسی کو بتائیں گے اورنہ ہی شکایت کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ملاقات کے دوران بھی والد کو انجائنا کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں سپرے دیا گیا ۔اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ والد کو ہسپتال لے جایا گیا تھا مگر ان کا علاج نہیں کیا گیا ۔ اس لیے وہ محض قید سے دور رہنے کے لیے ہسپتال نہیں جانا چاہتے۔ نواز شریف 3بار وزیراعظم رہے لیکن ان کی صحت اورعلاج کے حوالے سے حکومت کا سنگدلانہ اور بے حس رویہ تشویشناک ہے۔ نواز شریف کی صحت اس قدر خراب ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے مجھے اور خاندان کو سخت فکر لا حق ہے ۔

تازہ ترین