• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا جھوٹے گواہوں کو سزا دینے کے چیف جسٹس کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جھوٹی شہادت دینے والوں کو سزا دینے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سچائی کی جانب سفر“ دراصل نئے پاکستان کی جانب پیش قدمی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ اپنی اعلیٰ اقدار کے نظام کی بنیاد پر ہی قومیں عظیم بنتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جہاں پر سچائی ایک بنیادی اصول تھا۔
تازہ ترین