کراچی میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیا د پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے سلیم بیلجیم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ایک اور ملزم غفران احمدکو گرفتار کیا۔
سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم غفران احمد کراچی میں ہونے والی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم غفران نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 23دسمبر 2018ء کو پی ایس پی کے یوسی 50Bکے ٹاؤن آفس پر حملے کی سہولت کاری میں ملوث ہے جس کی ریکی بھی اُس نے آصف پاشا عرف میجر کی ہدایت پر کی۔
واضح رہے کہ اس حملے میں پی ایس پی عہدیداراظہر عر ف سیا ں اور نعیم عر ف ملا جاں بحق جبکہ پی ایس پی کارکن یاسر اور فہد زخمی ہوگئے تھے۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے 8ملزمان پہلے سے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔