بھارت کے شہر پونا کے ایک اپارٹمنٹ میں کار پارکنگ کے دوران ایک گاڑی پہلی منزل سے نیچے زمین پر گر گئی۔
وائرل ہونے والی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں یہ ڈرامائی منظر محفوظ ہوگیا، پارکنگ کے وقت کار پیچھے کی طرف کھسک گئی اور پارکنگ کے ڈھانچے کا ایک حصہ گرنے کے بعد گاڑی ہوا پہلی منزل سے نیچے زمین پر گر گئی۔
یہ وائرل ویڈیو پارکنگ میں ایک سفید کار کے داخل ہونے سے شروع ہوتی ہے، جسکا بظاہر اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم پہلی منزل کی پارکنگ کی جگہ کو سہارا دینے والی دیوار ٹوٹ کر گرتی ہے۔
دیوار گرنے کے ساتھ ہی، ایک کالی کار جو اسکے قریب ہی پارک تھی، جو پیچھے کی جانب جاتے ہوئے پھسل کر نیچے زمین کی طرف جاتے ہوئے پہلی منزل کی پارکنگ سے لٹک گئی۔
یہ منظر سیکیورٹی گارڈ اور ارد گرد کے دیگر لوگوں نے دیکھا جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ایمرجنسی سروسز نے فوری طور پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر کالی کار کے ڈرائیور نے غلط انداز سے گاڑی پیچھے کی اور دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے دیوار ٹوٹی اور گاڑی نیچے چلی گئی۔