• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکال ذوالفقار اور ارمینا خان کی فلم’ شیر دل‘



میکال ذوالفقار اور ارمینا خان کی فلم’ شیر دل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میکال ذوالفقار پاکستان ایئر فورس میں کمیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جذبے کے لبریز ہوکر ایئر فورس اکیڈمی جوائن کرتے ہیں، ٹریلر میں پائلٹ کی حیثیت سے تربیت کے مراحل بھی دکھائے گئے ہیں۔

 ٹریلرمیں  میکال ذوالفقارایئرفورس آفیسر کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ 

فلم میں میکال ذوالفقار اور ارمینا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم میں بھارت کی روایتی جنگی سوچ کو دکھایا گیا ہے جسے ناکام بنانے کے لئے پاکستان ائیر فورس کے شاہین اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔

فلم شیر دل کے ڈائِریکٹر اظفر جعفری اور کو پروڈیوسرنوشیں خان ہیں جبکہ مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے۔

دیگر فنکاروں میں ارمینہ رانا خان، حسن نیازی اور سبیکا امام اور دیگر شامل ہیں۔

فلم رواں ماہ 22 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین